پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی

پی آئی اے نے قومی ٹیم کے کپتا ن سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی
کیپشن: تصویر بشکریہ انٹرنیٹ

اسلام آباد:قومی ائیر لائن پی آئی اے نے قومی ہیروز کو رسوا کردیا اور کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی تنخواہ روک لی۔

یہ بھی پڑھیں:دنیائے کرکٹ کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آگیا،وکٹ فکسنگ کی سازش بے نقاب

ذرائع کے مطابق لا جواب سروس،باکمال لوگ ، لازوال کارنامے،قومی ائیر لائن انتظامیہ کھلاڑیوں کی دشمن بن گئی،عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم جبکہ کپتان سرفراز احمد جو کہ ٹیسٹ کھیلنے انگلینڈ میں موجود ہیں کی انتظامیہ نے تنخواہ روک لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لارڈز ٹیسٹ کے دوسرے روز انگلینڈ ٹیم کی ناقص فیلڈنگ ، پانچ کیچ ڈراپ کر دیئے

پی آئی اے انتظامیہ نے فرمان جاری کیا ہے کہ تنخواہ چاہیے تو روزانہ حاضری لگاﺅ۔سرفراز احمد ہی نہیں بلکہ قومی ہاکی ٹیم کے کپتان محمد عرفان بھی تنخواہ سے محروم ہیں۔سیکریٹری ہاکی فیڈریشن شہبازاحمد سینئر کو بھی دو سال سے تنخواہ جاری نہ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسد درانی کی کتاب پر پاک فوج کو تحفظات، پوزیشن واضح کرنے کیلئے جی ایچ کیو طلب

کرکٹ ، فٹ بال، ہاکی اور سکواش کے 100 سے کے قریب کھلاڑی عتاب کا شکار ہیں۔دوسری جانب وسیم اکرم اور معین خان کو حاضری سے استثنیٰ دیا گیا ہے اور وہ کئی سالوں سے بغیر حاضری کے تنخواہ وصول کررہے ہیں۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں