سعودی عرب نے فلسطینیوں کے لئے 8 کروڑ ڈالر کی کی امدادی رقم دیدی

سعودی عرب نے فلسطینیوں کے لئے 8 کروڑ ڈالر کی کی امدادی رقم دیدی
کیپشن: تصویر بشکریہ العربیہ

ریاض:سعودی عرب نے فلسطینیوں کے لئے 8 کروڑ ڈالر کی کی امدادی رقم دیدی ہے۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ترقیاتی فنڈ نے 8 کروڑ ڈالر کی رقم فلسطنی وزارت خزانہ کے کھاتے میں منتقل کی ہے۔ یہ رقم فلسطینی اتھارٹی کے بجٹ کے لیے سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 2 کروڑ ڈالر کی سپورٹ کی مد میں ادا کی گئی۔ مذکورہ رقم اپریل 2018ء سے جولائی 2018ءتک کے لیے ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

مصر میں سعودی عرب کے سفیر اور عرب لیگ کے لیے مستقل مندوب اسامہ بن احمد نقلی نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہ کہ سعودی عرب سیاسی، اقتصادی اور تمام انسانی پہلوو¿ں سے مسئلہ فلسطین کی سپورٹ جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

اس سے قبل اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے فلسطینیوں کے واسطے عرب ممالک کی عدم امداد کے حوالے سے امریکا کی خاتون مندوب نکی ہیلی کے دعووؤں کو مسترد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے

المعلمی نے مشرق وسطی کے حوالے سے سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران اِن دعووؤں  کا جواب دیتے ہوئے باور کرایا کہ مملکت نے آخری دو دہائیوں کے دوران فلسطینیوں کے لیے 6 ارب ڈالر پیش کیے۔ یہ رقم انسانی امداد، ترقیاتی امداد اور امدادی وسائل کی مدد میں پیش کی گئی۔ اسی عرصے میں "اونروا" ایجنسی کو پیش کی جانے والی امداد کا حجم ایک ارب ڈالر رہا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں