محمد عامر نے اپنی بیٹی کو تحریک انصاف کی کیپ پہنا کر تصویر شیئر کردی

محمد عامر نے اپنی بیٹی کو تحریک انصاف کی کیپ پہنا کر تصویر شیئر کردی
کیپشن: تصویر بشکریہ یوٹیوب

لاہور:عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کیجانب سے برتری حاصل کرنے کے بعد قومی کرکٹرز بھی نئے پاکستان کے رنگ میں رنگ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے نے زرداری اور فریال تالپور کو طلب کر لیا

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں بازو کے فاسٹ باﺅلر محمد عامر نے اپنی بیٹی کو تحریک انصاف کی کیپ پہنا کر تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب کس کا ہو گا؟ پی ٹی آئی اور ن لیگ میں سیاسی رسہ کشی عروج پر

f4f00c4d3256b0ddbe21d9f500ffe38a

تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات انعقاد پذیر ہوئے جس میں دس کروڑ سے زائد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کرنا تھا،تاہم الیکشن کمیشن کی جانب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 52 فیصد ٹرن آﺅٹ رہا۔انتخابات کے نتائج کے حوالے سے بات کی جائے تو اب تک پاکستان تحریک انصاف کو دیگر سیاسی جماعتوں پر واضح برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نواز شریف ،مریم نواز کا نا م ای سی ایل میں ڈالنے کا معاملہ عمران خان دیکھیں گے
پاکستان کے نعرے کے مطابق عمران خان کا نیا پاکستان بننے پر نہ صرف عام کارکن خوش ہیں بلکہ بڑی بڑی شخصیات نے بھی تحریک انصاف کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا ہے ان میں سے ہی ایک بین الاقوامی گیند باز محمد عامر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان کا جنرل (ر) شجاع پاشا کو حکومت میں اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ
نیا پاکستان بننے پر کرکٹ کے بین الاقوامی ستارے بھی پرجوش نظر آتے ہیں۔ گیند باز محمد عامر نے اپنی بیٹی کو تحریک انصاف کی کیپ پہنا کر تصویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔اس تصویر کے ساتھ انکا یہ کہنا تھا کہ منسا کا نئے پاکستان میں پہلا دن ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں