چیف جسٹس نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر عظمیٰ کو عہدے سے فارغ کردیا

چیف جسٹس نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کی وی سی ڈاکٹر عظمیٰ کو عہدے سے فارغ کردیا
کیپشن: تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

لاہور:چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار نے لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی کی وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ کو عہدے سے فارغ کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے 30 روزمیں نیا وی سی تعینات کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان 14 اگست تک وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے

تفصیلات کے مطابق لاہورکالج فارویمن یونیورسٹی میں وی سی کی خلاف میرٹ تقرری کیس کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں کی۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 131، دوبارہ گنتی میں بھی سعد رفیق ہار گئے

عدالت میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں چیف جسٹس نے وی سی ڈاکٹرعظمیٰ کوعہدے سے فارغ کردیا اور سفارش کرنیوالے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ڈین کے متعلق رپورٹ بھی طلب کر لی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یونیورسٹی میں سینئرپروفیسرکوایکٹنگ وی سی تعینات کیاجائے اور 30 روزمیں نیاوائس چانسلرتعینات کیا جائے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں