ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا،سابق اولمپین کا دعویٰ

ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت میچ فکس تھا،سابق اولمپین کا دعویٰ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور : سابق اولمپین زاہد شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ ہالینڈ میں جاری چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کا پہلا میچ فکس تھا ۔

یہ بھی پڑھیں:فٹ بال ورلڈ کپ میں جرمنی کی شکست، لبنانی نوجوان نے اپنے ہمسائے کوقتل کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہاکی کے سابق کھلاڑی اور اولمپین زاہد شریف نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پاک بھارت میچ فکس تھا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ میچ فکسنگ میں بھارت سے کوچنگ کرکے آنے والے ہیڈ کوچ رولنٹ آلٹمنز نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سرفراز احمد سے بھی ریٹائرڈ ہونے کے متعلق سوال ہونے لگ پڑے
زاہد شریف نے کہا کہ میچ ہارنے والی ٹیم کے گول کیپرکو باہر بلایا جانا ’ فکسنگ ‘ تھا۔ انہوں نے چیف جسٹس، آرمی چیف اور صدر پاکستان سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:'رشتے دار کہتے تھے کہ کالی ہو جائے گی پھر کوئی شادی نہیں کرے گا'
خیال رہے کہ ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے مابین کھیلے گئے میچ میں بھارت نے قومی ٹیم کو 4 صفر گولزسے شکست دی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں