حکومت کی پٹرول بم گرانے کی تیاری،قیمتوں میں 3 سے 6 روپے اضافے کا امکان

حکومت کی پٹرول بم گرانے کی تیاری،قیمتوں میں 3 سے 6 روپے اضافے کا امکان
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کی جانب سے چھٹا بجٹ پیش کئے جانے کے بعد وفاقی حکومت نے مہنگائی بم گرانے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 6 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا میں تبدیلی کے نام پر دھوکہ دیا گیا:شہباز شریف

تفصیلات کے مطابق حکومت نے ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے اور پٹرولیم کی قیمت میں 3 روپے تک کا اضافے کے فیصلے کو حتمی شکل دینے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔
وزارت خزانہ نے ایچ ایس ڈی پر 31 فیصد اور دیگر مصنوعات پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس کی بنیاد پر قیمتوں کے تعین کرنے کی ہدایت کی تھی، ایچ ایس ڈی پر جی ایس ٹی ریٹ کا موجودہ تناسب 27.5 فیصد، مٹی کے تیل پر 16.5 فیصد، لائٹ ڈیزل آئل اور پٹرول پر 21.5 فیصد لاگو ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے تحریک انصاف کا 11 نکاتی ایجنڈا پیش کر دیا
اس کے علاوہ حکومت ایچ ایس ڈی پر فی لیٹر 8 روپے، پٹرول پر 10 روپے، مٹی کے تیل پر 6 روپے اور ایل ڈی او پر 3 روپے لیویز ٹیکس وصول کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے دو موٹر سائیکل سوار زخمی
متعلقہ اداروں نے مٹی کے تیل پر 6 روپے 97 پیسے جبکہ ایل ڈی او پر 6 روپے 95 پیسے اضافے کی سمری ارسال کی ہے، اگر وزیرعظم نے مذکورہ اضافی قیمتوں کی منظوری دے دی تو ایچ ایس ڈی کی قیمت میں 5.2 فیصد، پیٹرول کی قیمت میں 3.7فیصد، مٹی کے تیل اور ایل ڈی او کی قیمت میں بالترتیب9.91 فیصد اور 10.6 فیصد اضافہ ہو جائے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں