نوازشریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی تھی، فواد چودھر ی

نوازشریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی تھی، فواد چودھر ی
کیپشن: نوازشریف پتا نہیں کراچی آپریشن کاکریڈٹ کیسے لے رہے ہیں؟ ۔۔۔۔فوٹو: فائل

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی تھی۔ کراچی آپریشن فوجی قیادت کافیصلہ تھا،نوازشریف کا کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیناحیران کن ہے۔

نواز شریف کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کی پریس کانفرنس ہارے ہوئے جواری کی تھی۔ وہ جنگ میں جانے سے پہلے ہی شکست تسلیم کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کراچی آپریشن کاکریڈٹ لیا میں اس پرحیران ہوں۔کراچی آپریشن فوجی قیادت کافیصلہ تھا۔اس وقت وفاقی حکومت تورینجرز کواختیار دینے کیلئے تیار نہیں تھی۔نوازشریف پتا نہیں کراچی آپریشن کاکریڈٹ کیسے لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں۔۔۔مقابلہ کروں گا، جنگ کروں گا لیکن پیچھے نہیں ہٹوں گا، نواز شریف

انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے کہا کہ 10ہزار میگاواٹ بجلی شامل کی۔جبکہ سسٹم میں صرف 1900میگاواٹ بجلی شامل ہوئی ہے۔پاکستان میں بجلی کی قیمتیں سب سے زیادہ ہیں۔ہم بجلی کی قیمتیں کم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ کل کے جلسے میں لاکھوں لوگ تھے۔ایسا اجتماع کبھی تاریخ میں نہیں دیکھا۔کل کے جلسے میں سب بڑی تعداد وسطی اور جنوبی پنجاب کی تھی۔ خیبرپختونخواہ اور سندھ کی شرکت علامتی تھی۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے گیارہ نکاتی ایجنڈا پیش کیا ہے۔
مزید پڑھیں۔۔۔پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے، عمران خان

انہوں نے کہاکہ پہلے مافیا سے جان چھڑوائی۔پھر اپنا ایجنڈا پیش کیا۔ اب نوازشریف کی سیاست نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگی ہوئی ہے۔لیکن تحریک انصاف اپنی پارٹی اسٹریٹجی کے مطابق لوگوں کوشامل کررہی ہے۔