سعودی خواتین کی موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

سعودی خواتین کی موبائل فون چوری کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی
کیپشن: دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ان مناظر کو محفوظ کرلیا...سکرین شاٹ

جدہ: سعودی عرب سے آئے دنوں کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں کہ آپ بھی کہیں گے کہ کہاں گئے سعودی عرب کے سخت قوانین اور کیا یہ قوانین صرف غیر ملکیوں پر ہی نافذ ہوتے ہیں اور مملکت میں رہنے والے ان قوانین سے مبرا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مسجد میں سعودی خواتین کے ڈانس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

تفصیلات کے مطابق ہوا کچھ یوں کہ سعودی عرب کے شہر جدہ کے شاپنگ مال کی ایک دکان میں خریداری کیلئے آئی سعودی برقع پوش خواتین نے اسی دکان میں خریداری کرتی ہوئی ایک اور خاتون کے پرس سے اتنی صفائی کے ساتھ موبائل فون نکالا آس پاس کسی کو بھی چوری کی بھنک تک نہ پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:"میں واٹس ایپ پر جن حاضر کر سکتاہوں "

4c7785c0201202c86cc3470dbf357ca7

سعودی خاتون کی جانب سے موبائل فون چوری کرنے کو وہاں پر موجود کسی نے تو نہ دیکھا مگر دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے ان مناظر کو محفوظ کرلیا ۔

یہ بھی پڑھیں:حرم کعبہ کے صحن میں تاش کھیلنے والی سعودی خواتین کو سخت تنبیہ کی گئی، انتظامیہ

جیسے ہی یہ ویڈیو سامنے آئی تو سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا جانے لگا کہ یہ ہے سعودی عرب کا اصل چہرہ کہ جہاں پر چوری کرنیوالی خواتین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی جبکہ غیر ملکیوں کو چھوٹی سی غلطی کی بھی بڑی سے بڑی سزا دی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین اپنی مرضی سے شادی کرسکتی ہے، سعودی عرب کے مذہبی سکالر کا فتویٰ

موبائل فون چوری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے ۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں حرم مکہ کے صحن میں خواتین تاش کھیلتی ہوئی پائی گئیں تھی جبکہ ایک ایسی ہی ویڈیو سامنے آئی تھی جس میں خواتین مسجد کے اندر رقص کررہی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں