بھارتی اداکار کمال راشد خان کینسر کے عارضے میں مبتلا

بھارتی اداکار کمال راشد خان کینسر کے عارضے میں مبتلا
کیپشن: فائل فوٹو

ممبئی: بھارتی فلموں کے اداکار عرفان خان کے بعد کمال راشد خان بھی کینسر کے عارضے میں مبتلا ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق کمال راشد خان جو کے آر کے کے نام سے بھی جانے جاتے ہیں، پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں جس کی تصدیق انہوں نے خود سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کی۔

یہ بھی پڑھیں:عرفان خان اپنی بیماری دنیا کے سامنے لے آئے

کمال راشد نے کہا کہ مجھے صرف دو باتوں کا افسوس رہے گا ایک تو یہ کہ میں بطور پروڈیوسر ایک اچھی سی فلم بناتا اور دوسرا یہ کہ میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم میں کام کرتا اور ان کے ساتھ ایک فلم بناتا، انہوں نے دکھی انداز میں کہا کہ میں زندگی کے آخری ایام اپنی فیملی کے ساتھ گزار چاہتا ہوں۔

56f3ad7b064adae464bf049bbb8ef325

واضح رہے کہ کمار راشد اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں اور گزشتہ کئی روز سے اپنا اکاﺅنٹ بند ہونے کے بعد ایک بار پھر متحرک ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

کمال راشد خان نے اپنے ٹوئٹ میں کینسر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں تیسرے درجے کے پیٹ کے کینسر میں مبتلا ہوں اور میرے پاس زندہ رہنے کے لئے صرف ایک سے ڈیڑھ سال کا وقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کی مذمت

انہوں نے کہا کہ مجھے اب کسی کی ہمدردی کی بھی ضرورت نہیں جب کہ میں اب بھی ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کروں گا جو مجھے گالیاں ،نفرت اور پیار کرتے ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکار عرفان خان کو بھی کینسر کے مرض کی تشخیص ہوئی تھی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں