سلمان خان سے ملاقات کیلئے 15 سالہ لڑکی نے اپنی جان داﺅ پر لگادی

سلمان خان سے ملاقات کیلئے 15 سالہ لڑکی نے اپنی جان داﺅ پر لگادی
کیپشن: فوٹو:سوشل میڈیا

ممبئی:بالی ووڈ کے کنوارے خان سلمان خان کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ان کے مداح اکثر اوقات اپنی جان کو بھی داﺅ پر لگانے سے گریز نہیں کرتے جبکہ اسی قسم کا ایک واقعہ گزشتہ دنوں پیش آیا جب دبنگ خان کی ایک 15 سالہ مداح لڑکی نے اداکار سے ملاقات کیلئے اپنی جان ہی خطرے میں ڈال دی۔

یہ بھی پڑھیں:ہرن شکار کیس، سلمان خان کو 2 سال قید کی سزا

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مدھیا پردیش کی 15 سالہ لڑکی نے اپنے پسندیدہ اداکارسے ملاقات کیلئے ان کے گھر ممبئی کا رخ کیا اور سلمان خان کے سکیورٹی گارڈ زسے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا مگر اجازت نہ ملنے پر مداح لڑکی ایک خطرناک حرکت کرتے ہوئے دیوار چڑھنے کی کوشش کی جسے بروقت وہاں پر موجود محافظوں نے ناکام بنادیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو گرفتار بھی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:’پکیاں سڑکاں سوکھے پینڈے‘ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے،فیصل آباد کا جڑانوالہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پولیس حکام کے مطابق یہ لڑکی اتوار کو بیراسیا نامی شہر سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئی تھی۔لڑکی کے پاس موجود کارڈز سے اس کے گھر کا پتہ حاصل کیا گیا، جس کے بعد اس کے والدین کو بھی اطلاع دی جاچکی ہے۔تفتیش کے بعد اس لڑکی کو چلڈرن ہوم منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ اس کے والدین جلد ممبئی پہنچ کر اسے واپس لے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی ہائی کمشنر سے ملاقات،چوہدری نثارکی مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ پر شدید تنقید

خیال رہے کہ کئی بلاک بسٹر ہٹ فلموں میں کام کرنے والے سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’ریس 3‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جو رواں سال عید پر ریلیز ہوگی جبکہ نایاب ہرن کیس میں بالی ووڈ اداکار کو مجرم قرار دیا جاچکا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں