خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد کون ہیں؟

خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ جسٹس (ر)دوست محمد کون ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:خیبر پختونخوا کے نگراں وزیراعلیٰ منتخب ہونے والے جسٹس (ر)دوست محمد خان نے پرویزمشرف کوتاحیات نااہل قراردینے کافیصلہ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جسٹس(ر)دوست محمد خیبر پختونخؤا کے نگراں وزیراعلیٰ منتخب

تفصیلات کے مطابق جسٹس (ر) دوست محمد خان نے بنوں سے گریجوایشن ،پھر کراچی سے وکالت کی ڈگری حاصل کی اور نے بنوں میں ہی وکالت کی پریکٹس شروع کی پھر بنوں بار اور پشاور ہائی کورٹ بار کے صدر بنے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نگران وزیراعلیٰ سے متعلق جو بھی فیصلہ کرے گا قبول کرینگے: پرویز خٹک

جسٹس(ر)دوست محمد خان 2002میں پشاور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج بنے، 2003 میں پشاور ہائی کورٹ کے مستقل جج کا حلف اٹھایا اور2014 میں سپریم کورٹ کے جج بن گئے۔جسٹس(ر)دوست محمد خان 2011 میں پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس تعینات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ریحام خان نے اپنی کتاب میں نیا پنڈورا باکس کھول دیا

خیبر پختونخوا میں موبائل کورٹس کا قیام دوست محمد کے دور میں عمل میں آیا جبکہ پشاورہائیکورٹ میں ہیومن رائٹس ڈائریکٹوریٹ بھی دوست محمد کے دورمیں عمل میں آیا ۔دوست محمد خان 19مارچ 2018 کو مدت پوری کرکے ریٹائر ہوگئے۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے آج جسٹس (ر)دوست محمد خان کو خیبر پختو نخوا کے نگراں وزیراعلیٰ کے لئے منتخب کیا ۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں