بھارت کے ’سپر کوپ‘ نامی اعلیٰ ترین پولیس افسر نے خودکشی کرلی

بھارت کے ’سپر کوپ‘ نامی اعلیٰ ترین پولیس افسر نے خودکشی کرلی
کیپشن: انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سربراہ ہمانشو رائے نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کی...تصویر بشکریہ این ڈی ٹی وی

ممبئی:بھارت میں آئے دنوں خودکشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھتا جارہا ہے جبکہ گزشتہ روز بھارتی پولیس کے ایک اعلیٰ ترین افسر نے گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست مہاراشٹر کی انسداد دہشت گردی سکواڈ کے سربراہ ہمانشو رائے نے ممبئی میں واقع اپنے گھر میں خود کشی کی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق خودکشی کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آسکیں لیکن بتایا جارہا ہے کہ ہمانشو کینسر کے عارضہ میں مبتلا تھے جس کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر کافی پریشان تھے۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی

بھارتی پولیس افسر نے بہت سے اہم کیسز حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ سپر کوپ کے نام سے شہرت پانے والے افسر کی اچانک خودکشی نے کئی سوالات کھڑے کردیئے ہیں اور ہر کوئی اس خودکشی پر حیرت زدہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھی ہر ماہ قابض بھارتی پولیس کا ایک اہلکار خودکشی کر لیتا ہے اور گزشتہ سال سامنے آنے والی ایک رپورٹ کے مطابق 3 سالوں کے دوران 37 اہلکاروں نے اپنے ہاتھوں سے زندگی کا خاتمہ کیا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں