نواز شریف پربھارت رقم منتقلی کا الزام،نعیم الحق نے نوٹس کو بڑی غلطی قرار دیدیا

نواز شریف پربھارت رقم منتقلی کا الزام،نعیم الحق نے نوٹس کو بڑی غلطی قرار دیدیا
کیپشن: 2016 ءمیں ملک سے اتنی بڑی رقم باہربھیجنا ممکن ہی نہ تھارہنما پی ٹی آئی۔۔۔تصویر بشکریہ یو ٹیوب

اسلام آباد:سابق وزیراعظم نوازشریف پر ڈالر بھارت منتقلی کے الزام پرنوٹس کومرکزی رہنما تحریک انصاف نعیم الحق نے بھی نیب کی بڑی غلطی قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم، حسن اور حسین نواز کے بیانات کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنا دیا گیا

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق نے نیب کے نوٹس پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے نوٹس ٹھیک نہیں لیا ،بینکر کی حیثیت سے کہتا ہوں کہ 2016 ءمیں ملک سے اتنی بڑی رقم باہربھیجنا ممکن ہی نہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان ملتان آکر خیبرپختونخوا سے مواز نہ کر لیں، کرایہ میں دوں گا، نواز شریف

خیال رہے کہ نیب نے نواز شریف پر الزام عائد کیا تھا کہ سابق وزیراعظم نے بھاری رقوم غیر قانونی طور پر بھارت منتقل کی جبکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ نواز شریف پر دشمن ملک پر پیسہ بھیجنے کا الزام سنجیدہ معاملہ ہے اس لئے ایوان چیئرمین نیب کو طلب کرے اور ان سے پوچھ گچھ کرے۔

یہ بھی پڑھیں:شمولیت کا اعلان نہیں کرتا ، شروع سے ہی ن لیگ میں ہوں، جاوید ہاشمی
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کرے اور انصاف کے تقاضے پورے کرے، نوازشریف پربھی نیب کی عدالتوں میں کیسز چل رہے ہیں، ان کی ہفتے میں چھ پیشیاں ہورہی ہیں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں:اگر کرپشن ہے توسامنے لاؤ، ورنہ استعفیٰ دو اور گھر جاؤ ، مریم نواز

نیب کی عدالتوں سے ہمیں انصاف ملتا نظر نہیں آرہا۔سابق وزیراعظم نے بھی نیب کے اس اقدام پر سخت تنقید کرتے ہوئے تمام الزامات کو مسترد کردیا تھا اور کہا تھا کہ چیئرمین نیب الزامات کو ثابت کریں یا پھر استعفیٰ دیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں