بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دعوٰی کیا ہے کہ انٹرنیٹ ان کی ایجاد ہے

بھارتی ریاست کے وزیر اعلیٰ نے دعوٰی کیا ہے کہ انٹرنیٹ ان کی ایجاد ہے
کیپشن: فوٹو بشکریہ فیس بک

نیو دہلی: انٹرنیٹ بھارت کی ایجاد ہے، باقی دنیا سے بہت پہلے قدیم ہندوستان ٹیکنالوجی کے نئے محاذ پار کر چکا تھا، یہ دعوٰی ہے بھارت کی ریاست کے ایک وزیر اعلیٰ کا۔

قوم پرستی اور مذہبی قدامت پسندی میں ڈوبا بھارت، باقی دنیا پر سبقت لے جانے اور سبھی کو نیچا دِکھانے کی دیرینہ خواہش میں بھارتی وزیر اعظم اور کارندے مختلف اوقات میں ایسے بیانات جاری کرتے رہتے ہیں جو جگ ہنسائی کا باعث بنتے ہیں۔

اس مرتبہ ٹیکنالوجی کی جنگ میں نیا تیر شمال مشرقی ریاست تریپورہ کے وزیر اعلیٰ بپلب کمار دیو نے چلایا ہے۔ ان کا کہنا ہے انٹرنیٹ قدیم ہندوستان کی ایجاد ہے اور ہزاروں سال پہلے براہ راست نشریات کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: چیئرمین نیب نے سپیکر سندھ اسمبلی کیخلاف آمدن سے زیادہ اثاثوں کی جانچ پڑتال کا حکم دیدیا
 یہ خبر بھی پڑھیں: اسلام آباد نئے ائیر پورٹ پر مشکوک ڈرون کو تباہ کر دیا گیا
 یہ خبر بھی پڑھیں: عمران خان نے چوہدری نثار کو پی ٹی آئی میں شمولیت کی دعوت دیدی
 بپلب کمار دیو کا کہنا ہے کہ مہا بھارت کی جنگ کے دوران سنجے نے دھرت راشٹر کو جنگ کا آنکھوں دیکھا احوال سنایا تھا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ اس وقت انٹرنیٹ بھی تھا اور سیٹلائٹ بھی۔

خود وزیر اعظم نریندر مودی نے کچھ برس پہلے کہا تھا کہ قدیم ہندوستان نے اس حد تک پلاسٹک سرجری پر مہارت حاصل کر لی تھی کہ ایک انسان کے جسم پر ہاتھی کا سر نصب کرنے میں کامیاب ہو گئے تھے اور یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ہوائی جہاز بھی انڈیا میں ہی ایجاد کیے گئے تھے۔

  نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں