چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کو سینٹ میں طلب کر کے سوالات کے جواب لئے جائیں:پرویز رشید

چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کو سینٹ میں طلب کر کے سوالات کے جواب لئے جائیں:پرویز رشید
کیپشن: تصویر بشکریہ اے پی پی

اسلام آباد:سینیٹر پرویز رشید بھی سینیٹ اجلاس میں بول پڑے اور کہا کہ کسی کے ساتھ سوتیلوں اور کسی کے ساتھ لاڈلوں والا سلوک کیا جارہا ہے،نیب نے کل ہی عمران خان کو ہیلی کاپٹر کیس میں استثنیٰ دیا ہے،چیف الیکشن کمشنر اور چیئرمین نیب کو سینٹ میں طلب کر کے سوالات کے جواب لئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

ذرائع کے مطابق سینیٹر پرویز رشید نے سینیٹ اجلاس میں کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عمران خان کو حاضری سے استثنیٰ دیا،عمران خان جو استثنیٰ مل سکتا ہے تو حنیف عباسی اور انجم عقیل کو کیوں نہیں،نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے الیکشن پر پیشگوئیاں کی جارہی ہیں جبکہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو مستعفی ہو جانا چاہیے کیونکہ اب وہ اس منصب کے اہل نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

سابق وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو پارلیمنٹیرینز اور پارلیمنٹیرینز کو دہشت گرد بنایا جارہاہے،پاکستان ابھی گرے لسٹ میں ہے تو کل خدانخواستہ بلیک لسٹ میں بھی جا سکتا ہے اوراس کے ذمہ دار وہ ہونگے جو دہشت گردوں کو پارلیمنٹ میں لا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

پرویز رشید نے کہا کہ انجم عقیل کو نیب کی جانب سے نوٹس موصول ہو گیا ہے،حنیف عباسی کو بھی عدالت نے فیصلہ سنانے کیلئے طلب کر لیا ہے،جس کیس کا فیصلہ سات سال میں نہیں ہو سکا کیا الیکشن سے چند روز قبل فیصلہ دینا ضروری ہے،امیدوار کو اگر انتخاب میں حصہ لینے سے محروم کیا جاتا ہے تو کیا یہ فیئر الیکشن ہو گا جبکہ شیخ رشید کی شکست کو دیکھتے ہوئے حنیف عباسی کیس کا فیصلہ دیا جارہا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں