تحریک انصاف کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں:خواجہ سعد رفیق

تحریک انصاف کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں:خواجہ سعد رفیق
کیپشن: سکرین شاٹ

لاہور: سابق وزیر ریلوے اور پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت سے درخواست ہے کہ ہوش کے ناخن لیں، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔گالیوں اور سازشوں کے باوجودپنجاب میں ن لیگ کا ووٹ بینک نہیں توڑا جاسکا۔

یہ بھی پڑھیں:تاندلیانوالہ میں آزاد امیدوار نے خود کشی کر لی، الیکشن ملتوی ہونے کا امکان

تفصیلات کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 131 میں عمران خان کوشکست دیں گے، ن لیگ لاہورکی تمام سیٹوں پر کامیاب ہو گی، عوام نظریاتی بنیادوں پر ووٹ ڈالنے کیلئے تیار ہیں، گالیوں اورسازشوں کے باوجود پنجاب میں ن لیگ کاووٹ بینک نہیں توڑا جا سکا۔

یہ بھی پڑھیں:عام انتخابات، الیکشن کمیشن نے ووٹنگ کا طریقہ کار وضع کر دیا

رہنما ن لیگ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ڈیفنس جلسے میں کوٹ مومن سے ٹکٹ ہولڈر شرکت کیلئے آئے، پی ٹی آئی کارکن تھپڑمارنے کی سیاست سے باز رہیں، ہمارے کارکنوں کو مارا گیا، جس کیخلاف تھانے میں درخواست دے رکھی ہے۔

گالی کی سیاست کچھ نہیں دیتی، پی ٹی آئی کی قیادت اپنے کارکنوں کو اشتعال پھیلانے سے روکے، 25جولائی کوعوام صرف ن لیگ کوووٹ دیں گے۔این اے 131 میں عمران خان کو عبرتناک شکست دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں:میں مجبوری کے تحت الیکشن کے وقت بیرون ملک جا رہا ہوں، ڈاکٹر عاصم

ن لیگ لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلی کی تمام سیٹیں جیتے گی ۔سابق وزیر نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ایک ہی رات میں 30،30 ہزار بینر لگا رہی ہے۔پی ٹی آئی والے اپنے جلسوں کیلئے ادھر ادھر سے لوگ اکٹھے کررہے ہیں ، الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی انتخابی مہم کے اخراجات کا نوٹس لے ۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں