سابق صدر پرویز مشرف کا جلد واپس آنے اور عدالتوں کا سامنا کرنے کا اعلان

سابق صدر پرویز مشرف کا جلد واپس آنے اور عدالتوں کا سامنا کرنے کا اعلان
کیپشن: مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے,فوٹو ببشکریہ گیٹی امیجز

راولپنڈی :آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پاکستان پرویز مشرف نے جلد پاکستان آنے اور عدالتوں کا سامنا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں وکلاءسے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ مجھ پر سیاسی مقدمے قائم کئے جارہے ہیں، مجھے عدالتوں میں جانے میں کوئی تکلیف نہیں ہے، میں ملک میں واپس آﺅں گا اور عدالتوں کا سامنا کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ نمر ہ خان کی عروسی لباس میں تصاویر سامنے آگئیں
سابق صدر نے مزید کہا کہ پاکستان کی تمام عدالتوں، آئین اور قانون کی عزت ہونی چاہیے، مجھ پر سیاسی مقدمے قائم کیے جارہے ہیں، آج اگر ملک کا موازنہ 2007 سے کیا جائے تو پاکستان رو رہا ہے کہ آﺅ مجھے بچاﺅ، پاکستان کے تھانیداروں نے ملک کا ستیاناس کر کے رکھ دیا ہے، ملک میں غریب کےلئے کوئی جگہ نہیں ہے اس کو صرف کچلا جا رہا ہے، ڈر ہے کہ کہیں وہ قانون اپنے ہاتھ میں نہ لے لیں، ہمارے حکمرانوں نے ملک کو کھوکھلا کر کے رکھ دیا ہے، 2007 میں پاکستان ہر لحاظ سے عروج کی جانب جا رہا تھا،پاکستان کی حالت کو دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کے بعد تحریک لبیک کا بھی ڈاکٹر عبدالقدیر کو نگران وزیراعظم بنانے کا مطالبہ

آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مخالفین کہتے ہیں کہ میرے بیرون ملک اثاثے اور بینک اکاﺅنٹس ہیں، میری منی ٹریل کی بات کرتے ہیں جو کہ صفر ہے، میں امیر شخص ہوں لیکن محلوں میں نہیں رہتا۔

یہ بھی پڑھیں:ایفی ڈرین کیس،بالی ووڈ اداکارہ ممتا کلکرنی کی جائیداد قرقی کا حکم دیدیا گیا

لیڈر وہ ہوتا ہے جو وقت کے بہاﺅکو سمجھتا ہے اور ملک کی بہتری کےلئے اس کے آگے بند باندھتا ہے، میں پاکستان کےلئے جان کی بازی لگانے کےلئے تیار ہوں، مجھے اپنے اوپر مکمل یقین ہے کہ ملک کےلئے بہترین کرسکتا ہوں۔خیال رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کو غداری کیس میں عدالت نے پیش ہونے کا حکم جاری کررکھا ہے جبکہ وہ ان دنوں دبئی میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں